اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 69 کلو منشیات برآمد، خاتون گرفتار
ANF operations in various cities, 69 kg of drugs recovered, woman arrested
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 69 کلو منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال، بلوچستان میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 67 کلو گرام ہیروئن، ایک کلو گرام چرس جبکہ 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
The Anti-Narcotics Force (ANF) conducted operations in 5 different cities and recovered 69 kg of drugs.According to the ANF spokesperson, the operations were carried out in Rawalpindi, Islamabad, Narowal, Balochistan.Offi...


