وزیراعظم کی ہدایات نظر انداز
Prime Minister's instructions IGNORED.
وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
The Ministry of Finance, ignoring the instructions of Prime Minister Shehbaz Sharif, issued a notification of a slight reduction in the prices of petrol and diesel. According to the notification of the new prices of petroleum products for the next 15 days issued by t...

