برداشت، رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
Tolerance and tolerance are the foundation of Pakistan's establishment, says Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں۔برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور رواداری کےحوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو۔
Prime Minister Shahbaz Sharif has said that tolerance and tolerance are the foundation of the establishment of Pakistan.Addressing a ce...






