9 مئی سیاست قربان اور ریاست پر حملہ کرنے والی دو سوچوں کا دن : وزیراعظم
May 9 is the day of two thoughts that sacrifice politics and attack the state: Prime Minister
وزیراعظم شہبازشریف نے 9 مئی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ 9 مئی کا دن ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کیلئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ان کی آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کیلئے کوئی عزت وشرافت نہیں، ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہداء، اُن کے ورثاء اور قوم سے، 9 مئی پھر کبھی نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں آگے بڑھن...



