جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانا ضروری ہے: وزیراعظم
It is important to improve the economic condition instead of filling the ground for jalsa: Prime Minister
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں، جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جلسے 2028ء میں کریں گے، ابھی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے محنت کرنے کا وقت ہے۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرنا ہے، عوام نے سیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کرکے معاشی ترقی کی حمایت کی ہے، سیاسی استحکام کے لئے قوم کا اتحاد پاکستان کے روشن معاشی مستقبل اور مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی چیلنج، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ق...

