Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: sarfraz bugti speech

دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان
مقامی خبریں

دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

Terrorists will be brought to their deadliest end: Chief Minister Balochistan وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں، پارٹی قیادت کی رہنمائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائیں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، طے کر چکے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ Chief Minister...
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات
اہم خبریں

محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات

Mohsin Naqvi's meeting with Sarfraz Bugti وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پر زور مذمت کی اور دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیو...
Optimized by Optimole