دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان
Terrorists will be brought to their deadliest end: Chief Minister Balochistan
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں، پارٹی قیادت کی رہنمائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائیں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، طے کر چکے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
Chief Minister...


