بشریٰ بی بی کے بیان پر قمر جاوید باجودہ کا ردعمل
Qamar Javed Bajwa's reaction to Bushra Bibi's statement
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
Former Army Chief General Qamar Javed Bajwa's reaction to Imran Khan's wife Bushra Bibi's statement has come out. The former army chief has said that Bushra Bibi's irres...






