معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی پر قاتلانہ حملہ
Murder attack on famous YouTuber Rahim Pardesi
گزشتہ روز یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہو گئے۔تصویر میں رحیم پردیسی کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ ان کی شرٹ بھی پھٹی ہوئی تھی، بعدازاں رحیم پردیسی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے ان پر حملہ کردیا تھا۔رحیم پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے، یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔
Yesterday, YouTuber Rahim Pardesi shared his picture in the story of his official In...

