کوئٹہ: اسپتالوں میں بائیکاٹ، مریض رُل گئے
Quetta: Boycott in the hospitals, patients were killed
کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔سپتال آئے ایک شخص کا کہنا ہے کہ مسلم باغ سے مریض لے کر آیا ہوں، بی ایم سی اسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں۔مذکورہ شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں ہڑتال کی وجہ نجی اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔
The boycott of OPDs and non-emergency operation theater services in government hospitals by the Grand Health Alliance in Quetta is ongoing.Due to the strike of Grand Health Alliance, patients are facing difficulties.In t...


