پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم، وزیر اعلیٰ کی منظوری
Punjab's first crime control department established, approved by the Chief Minister
آرگنائزڈ کرائم میں کمی و عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ نے منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم کردیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منظوری دے دی،7آرگنائزڈ جرائم میں کمی کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا،وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پرسی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا،قتل اور زیادتی کے مجرم تک پہنچنے کیلئے سی سی ڈی فوری طور پر حرکت میں آئے گا،سی سی ڈی شوٹر مافیا پر قابوپانے کے لئے فوری اقدام کرے گا،سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا،گینگسٹر ریکٹ اور مافیازپر قابو کے لئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا،...


