ڈاکو گینگ کا سرپرست سب انسپکٹر اور جیل ملازم گرفتار
Sub-inspector and jail employee, the patron of dacoit gang, arrested
گوجرانوالہ:تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ڈاکوؤں سے ڈکیتی کے موٹرسائیکل لینے کے الزام میں گرفتار کیا، سب انسپکٹر شہیر امن کے ساتھ جیل پولیس کا اہلکار قیصر بھی شامل ہے۔سب انسپکٹر اور جیل پولیس اہلکار کو تھانہ باغبانپورہ میں درج مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر شہیر امن آر پی او آفس میں انچارج خدمت مرکز تعینات تھا، سب انسپکٹر اور جیل پولیس اہلکار کو تھانہ باغبانپورہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے 4 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں، باغبانپورہ پولیس نے احمد نامی ڈاکو کو گرفتار کیا تو ملزم نے دوران تفتیش سب انسپکٹر اور جیل اہلکار کا انکشاف کیا۔سب انسپکٹر شہیر امن اور جیل پولیس اہلکار کو احمد نامی ملزم کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔
Gujranwala: Police station Baghbanpura arrested on the charge of...

