ٹولنٹن اور اڈاپلاٹ میں کارروائی؛ 3000 لیٹر ملاوٹی دودھ، 3700 کلو مضر صحت گوشت تلف
Action taken in Tolinton and Adaplat; 3000 liters of adulterated milk, 3700 kg of unhealthy meat destroyed
فوڈسیفٹی کی ٹیموں نے ٹولنٹن اور اڈاپلاٹ میں کارروائی کے دوران 3ہزار لٹر ناقص ملاوٹی دودھ اور 3ہزار700کلومضرصحت گوشت تلف کردیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں گودام سےمردہ مرغیاں برآمدہونےپر مقدمہ درج کروایا گیا، ٹولنٹن میں17گوشت بردارگاڑیوں اورگودام میں موجود، 43ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کرکے41گاڑیوں میں موجود46ہزارلٹردودھ چیک کیاگیا ۔ عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایک سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ویٹرنری سپیشلسٹ نےتفصیلی معائنے کےبعدمرغیوں کو انسانی صحت کیلئےمضرقراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاوٹی دودھ اور گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
Food Safety team...


