ڈی جی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
DG Khan: Khawarij terrorists attack on police check post foiled
ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشتگردوں نے ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے پولیس آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ہمراہ تھے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ...






