Friday, April 3Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: police operation

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک
اہم خبریں

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

Wanted terrorist killed in encounter with CTD in Karak کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی تنصیبات پر حملے سمیت کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ A wanted terrorist was killed in an exchange of fire between police and terrorists in Mir Kalam Banda area of ​​Karak.According to a CTD police spokesperson, the police took action on information about the presence of terrorists in Mir Kalam Banda area of ​​Tehsil...
راجن پور پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی
اہم خبریں

راجن پور پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی

Rajanpur police conduct targeted operation in Kacha, 2 robbers killed, 3 seriously injured آر پی او ڈی جی خان کی زیر نگرانی راجن پور پولیس نے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کی بھرپور پیش قدمی کی بدولت کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا، پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔آپریشن کے دوران عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا، گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی ہلاکتوں، گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایک مغوی بھی بازیاب کرایا گیا۔ Under the supervision of RPO DG Khan, Rajanpur police conducted a targeted operation against dacoits in Kacha, in which 2 dacoits were killed and 3 were seriously inju...
اے این ایف کی کارروائیوں میں 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
اہم خبریں

اے این ایف کی کارروائیوں میں 600 کلو سے زائد منشیات برآمد

Over 600 kg of drugs seized in ANF operations اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں میں 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیاں اٹک، چاغی، چمن، پشین، سوہاوہ، ملتان اور کھاریاں میں کی گئیں، کارروائیوں کےد وران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 427 کلو افیون، 93 کلو مارفین، 59 کلو ہیروئن، 33 کلو 600 گرام چرس ، 5 کلو 500 گرام آئس اور 300 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ The Anti-Narcotics Force (ANF) has recovered 618.223 kg of drugs in 7 operations.The ANF spokesperson said that the operations were carried out in Attock, Chaghi, Chaman, P...
اے این ایف نے منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا
اہم خبریں

اے این ایف نے منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا

ANF ​​seizes drugs, arrests 3 suspects اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان پکڑ لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، ماشخیل بارڈر، چمن، کراچی اور اسلام آباد میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 5 کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 840 کلو گرام افیون، 213 کلو 900 گرام چرس، 84 کلو ہیروئن اور 30 ہیروئن بھرے کیپسولز شامل ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ The Anti-Narcotics Force (ANF) has recovered drugs in various operations and arrested 3 suspects.According to the ANF spokesperson, the operations were carried out in Lahore, Mashkhel Border, Chaman, Karachi and Islamabad.Officials say that during the 5 opera...
پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل چرالی
اہم خبریں

پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل چرالی

Police officer steals citizen's motorcycle لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک پولیس اہلکار نے شہری کی موٹرسائیکل چوری کر لی جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق اہلکار عدنان نے پولیس اہلکار کی حیثیت میں موٹرسائیکل چوری کی۔کلوز سرکٹ کی فوٹیج میں اہلکار کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔جوڈیشل ونگ میں تعینات اہلکار عدنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار عدنان آئس کے نشے کا عادی ہے۔ اہلکار عدنان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیاہے۔ A police officer stole a citizen's motorcycle in Harbanspura area of ​​Lahore, the closed-circuit footage of which has also come to light.According to the details, officer Adnan stole the motorcycle in the capacity of a police officer. The officer can be clearly se...
اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
اہم خبریں

اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

ANF ​​operations, 7 suspects including Afghan nationals arrested, drugs recovered اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں سوہاوہ، ساہیانوالہ، سیالکوٹ، پشین اور پشاور میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 5 مختلف کارروائیوں میں 90 کلوگرام چرس،31 کلو 800 گرام افیون اور 3 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد پکڑی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ The Anti-Narcotics Force (ANF) has arrested seven suspects, including an Afghan national, after recovering a huge quantity of drugs during various operations. According to the ANF spokesperson, the operations were carried out in Sohawa, Sahianwala, Sialkot, Pishin an...
Optimized by Optimole