ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں. عطا تارڑ
How can specific seats be given to a party which is not present in the parliament: Atta Tarar
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہوا، ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہی نہیں اسے مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا رکن اسمبلی کے حلف کو چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرائی جاسکتی ہے؟ رول موجود تھا کہ امیدوار نے تین دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کرنی ہے، اس رول کو اب قانون میں تبدیل کیا گیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل یا ان کے چیئرمین نے الیکشن نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ ...



