وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو خراج تحسین
Chief Minister Maryam Nawaz hoists flag along with ministers, pays tribute to martyrs
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر ومعرکہ حق وباطل کی پروقار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے پرچم کشائی کر کے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی ،اعلیٰ صوبائی سرکاری افسران نے شرکت کی، پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، شہداء کو خراج تحسین اور دعا بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام بھرپور شرکت کر رہے ہیں، نماز فجرمیں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی، آپریشن بنیان مرصوص کےشہداء کرام کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں ...






