شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت
Shahbaz Sharif meeting with Tajik President, invitation to trade at Karachi port
وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار اور کراچی بندرگار پر تجارت کی دعوت دی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے تاجک ہم منصب کوآبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک دی۔شہباز شریف نے دوران ملاقات آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ہیں، تعلقات کی بلندی سے اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ’ویژن سینٹرل ایشیا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے، د...






