ترک ایئرلائن کے پائلٹ کی دوران پرواز موت
Turkish Airlines pilot dies in flight
ترک ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا، جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر امریکی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کی فلائٹ کے دوران موت کے بعد ترکیہ کی ایئر لائنز کی ایک پرواز کو آج صبح نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے350-900 طیارہ سیٹل سے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرف پرواز کر رہا تھا جب اس نے نیو یارک کی طرف ایک غیر معمولی موڑ لیا۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 59 سالہ پائلٹ پرواز کے دوران "بے ہوش" ہوگئے، انہیں ہوش میں لانے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹس اور ایئرلائن کے عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا، مگر وہ اس سے پہلے ہی دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔جہاز کے عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی طرف ہنگامی راستہ اختیار کیا، جہاں طیارہ صبح...

