پولیس لائنز پشاور میں خودکش بمبار کو لانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار
The policeman who brought the suicide bomber to Police Lines Peshawar was arrested
پولیس لائنز پشاور میں خودکش بم بار کو لانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گرد محمد ولی نے صرف 2 لاکھ روپے کے لیے اپنے 86 ساتھیوں کو شہید کرایا۔آئی جی پولیس نے بتایا کہ خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو گزشتہ روز جمیل چوک پشاور سے 2 خود کش جیکٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد ولی 2019ء میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 2021ء میں جماعت الاحرار میں شامل ہوا، خود کش حملے کے وقت محمد ولی پولیس لائنز پشاور میں ہی تعینات تھا۔آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اختر حیات خان گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز میں خودکش دھماکا ہو...


