Thursday, January 8Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: peshawar

پشاور: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت ہلاک
اہم خبریں

پشاور: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت ہلاک

Peshawar: 5 members of the most wanted target killer gang, including the ringleader, killed in a police encounter پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے سرغنہ سمیت 5 کارندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔پشاور کے علاقہ داؤدزئی میں گزشتہ رات پولیس مقابلے میں ہلاک 5 ٹارگٹ کلرز کی تفصیلات پولیس نے جاری کر دی گئیں۔سی سی پی او میاں سعید کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز گینگ پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، پہلے بھی دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا ہے۔میاں سعید نے کہا کہ ملزمان پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل میں ٹارگٹ کلنگ کی 30 وارداتوں میں ملوث تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلرز پشاور میں 12 اور نوشہرہ میں17 افراد کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ٹارگٹ کلرز نے چارسدہ اور درہ آدم خیل میں بھی ایک، ایک شخص کو قتل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گینگ نے اے این پی رہنما مومن خان ا...
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اہم خبریں

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Earthquake tremors in Peshawar and surrounding areas, panic among citizens پشاور اور اس کے گردونواح میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش ریجن میں زمینی پرتوں کی سرگرمی کے باعث اس خطے میں زلزلے معمول کا حصہ بن چکے ہیں تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Earthquake tremors were felt in Peshawar and its surroundings on Wednesday, causi...
پشاور: بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق
اہم خبریں

پشاور: بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

Peshawar: Brothers shot at each other, both killed پشاور میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک بھائی مظہر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے جھگڑتا تھا۔پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوبھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے.پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ In Peshawar, two brothers opened fire on each other as a result of w...
پولیس لائنز پشاور میں خودکش بمبار کو لانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار
اہم خبریں

پولیس لائنز پشاور میں خودکش بمبار کو لانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار

The policeman who brought the suicide bomber to Police Lines Peshawar was arrested پولیس لائنز پشاور میں خودکش بم بار کو لانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گرد محمد ولی نے صرف 2 لاکھ روپے کے لیے اپنے 86 ساتھیوں کو شہید کرایا۔آئی جی پولیس نے بتایا کہ خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو گزشتہ روز جمیل چوک پشاور سے 2 خود کش جیکٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد ولی 2019ء میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 2021ء میں جماعت الاحرار میں شامل ہوا، خود کش حملے کے وقت محمد ولی پولیس لائنز پشاور میں ہی تعینات تھا۔آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اختر حیات خان گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز میں خودکش دھماکا ہو...
ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور
اہم خبریں

ٹشو اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی:پشاور

A fire broke out in a tissue and diapers factory: Peshawar پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 فائر وہیکلز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، متاثرہ فیکٹری کے ارد گرد اور مزید فیکٹریاں بھی بنی ہوئی ہیں، جہاں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق آگ دوپہر ایک بجے لگی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 میر عالم خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 30 فیصد قابو پالیا گیا ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، قابو پانے میں وقت لگے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی 20 فائر ٹینڈرز اور 100 سے زیادہ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مختلف اضلاع سے مزید فائرٹینڈرز پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ اس وقت لگانا مشکل ہے...
Optimized by Optimole