معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک
Famous British singer Liam Penn died after falling from the third floor of a hotel
ون دائریکشن کے گروپ کے سابق رکن 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن میں موجود تھے جہاں ان کی لاش ہوٹل کے باہر ملی۔ پولیس کے مطابق لیام پین بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوئے ہیں، وہ ایک ہفتہ قبل سابق بینڈ میٹ نیل بورن کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ہوٹل میں مقیم تھے۔گلوکار کے انتقال کی خبر سن کر مداح بڑی تعداد میں ہوٹل کے گرد جمع ہو گئے اور لیام پین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ لیام پین نے 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بوائے بینڈ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی جو دنیا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک بن گیا۔
Former One Direction group member Liam Penn, 31, was in Argentina when his body was found outside a hotel. Police say Liam Penn has died after falling from the third floor...

