صحافی ملک حسن زیب کے قتل
Murder of journalist Malik Hasanzeb
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اظہر خان کا کہنا ہے کہ صحافی ملک حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹا گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج پبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اظہر خان نے کہا کہ 14 جولائی کو صحافی ملک حسن زیب کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، صحافی پر فائرنگ کا واقعہ اکبرپور کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے صحافی قتل کیس کو 10دن میں نمٹا دیا، صحافی حسن زیب کو پلاٹ کے ذاتی لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے کہا کہ صحافی نے 37 لاکھ روپے میں ملزمان کو پلاٹ فروخت کیا تھا، رقم کی ادائیگی میں تاخیر پرنوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی، لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ اور دھمکیوں کی رنجش پر حسن زیب کو قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا...

