بھارت کے خلاف امریکا میں مقدمہ درج کرادیا
Filed a case against India in America
تفصیلات کے مطابق سکھ فارجسٹس کے رہنما نے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی حکومت کیخلاف امریکا میں مقدمہ کردیا۔امریکا میں مقیم گرپتونت سنگھ پنوں نےمقدمہ امریکی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائرکیا اور کہا کہ بھارتی حکومت اور “را” نے امریکی سرزمین پرہی امریکی شہری کوقتل کرنےکی غیرمعمولی سازش کی۔ سکھ رہنما نے مقدمہ کرنے کا اعلان اپنے وکلا میتھیو بورڈن اوررچرڈ راجرزکےہمراہ پریس کانفرنس میں کیا، مقدمے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کےاجیت ڈوول،سمنت گوئل، وکرم یادیواور نکھل گپتا کے نام شامل ہیں۔سکھ فارجسٹس کے رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کورپورٹ کرنےوالےاہلکاروں نےنکھل گپتاکوقاتلوں کی خدمات حاصل کرنےکاکہا سازش اس وقت بےنقاب ہوگئی جب نکھل گپتانےجس کرائےکےقاتل کی خدمات حاصل کیں وہ فیڈرل خفیہ ایجنٹ نکلا۔انھوں نے کہا کہ بھارت،سکھوں کےحق خودارادیت،انسانی حقوق کیلئےآوازاٹھانےوالےگرپتو...






