پاکستان ساڑھے 3 سال بعد اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے
After 3 and a half years, Pakistan has managed to win the Test series on its own soil
آج راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہو گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔پاکستان کو 2022ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ 2024ء میں بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اپنی سر زمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ہے۔اس سے قبل 2005ء میں پاکستان نے انگلینڈ کو اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔واضح رہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی ہے۔اسی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 2022ء میں پاکستان کو شکست دی تھی
Today, Rawalpindi Test match was decided in the first session of ...






