دوسرا ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کی گرفت مضبوط
Second Test: Second day's play over, Pakistan's grip strong
انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم 6 وکٹوں پر 239 رنز بناسکی جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے اسے مزید 127 رنز درکار ہیں۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پوزیشن مضبوط بنالی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔تاہم انگلینڈ نے بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جہاں بین ڈکٹ نے سنچری جڑ دی، لیکن انکی یہ سنچری بھی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکی، کیونکہ اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے چار اہم کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پولین لوٹا کر انگلینڈ کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، اولی پاپ 29 اور زیک کراؤلے 27 رنز کے مہمان ٹھہرے۔ گزشتہ میچ کے ٹرپل سنچری میکر ہیری بر...




