جعلی اے ایس پی اور جعلی سب انسپکٹر گرفتار
Fake ASP and fake sub-inspector arrested
تفصیلات کے مطابق خاتون نے جعلی اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جعلی خاتون افسر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او آفس داخل ہونے والی خاتون نےوردی پولیس کی جبکہ جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔پولیس سکیورٹی اہلکاروں کو خاتون کے فینسی جوتے پر شک ہوا، جس پر انہوں نے پوچھ گچھ کی۔سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔جعلی سب انسپکٹر سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم سب انسپکٹر بن کے بحریہ خدمت مرکز میں عوام سے رشوت وصول کر رہا تھا۔سندر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا, ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم زین العابدین سب انسپکٹر نہیں ہے.ملز...


