پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا دورہ یواے ای، عالمی دفاعی نمائش میں شرکت
Pakistan Navy ship Yarmouk visits UAE, participates in international defense exhibition
پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے یو اے ای کا دورہ کیا، یواے ای فورسز کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی نمائش می...






