پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
Pakistan successfully tests surface-to-surface 'Fath' missile
پاکستان نے 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، تجربے کے ذریعے میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم اور بہتر درستی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کی گئی۔تربیتی تجربہ کا پاکستان آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ پاکستان کی سٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی۔اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے...



