نان فائلر کی اختراع ہی ختم کر دینگے: وفاقی وزیر خزانہ
The innovation of non-filer will end: Federal Finance Minister
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کر دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو استحکام پر بہت باتیں ہوچکی ہیں، سمجھنا چاہیے کہ میکرو استحکام ہمیں کیوں چاہیے، نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کر سکیں، مئی کے آخر تک سارا بیک لاگ ختم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے داسو منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے، آئی ایف سی نے پی ٹی سی ایل کیلئے 40 کروڑ ڈالرز منظور کئے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرو اسٹیبلیٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے...


