ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
Federal Cabinet meeting called today for consultation on 27th Amendment postponed
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی تاہم کابینہ ارکان کو اجلاس ملتوی ہونے کی باضابطہ اطلاع فراہم کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہونا تھا جہاں اہم حکومتی معاملات اور مجوزہ آئینی ترامیم پر غور کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں، نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔
The federal cabinet meeting convened today under the chairmanship of Prime Minister Shehbaz Sharif to discuss the 27th Constitutional Amendment has been post...


