فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
Exchange of fire, 6 Khawarij killed, lieutenant colonel and 5 jawans martyred
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا تھا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ...


