Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pakistan air force

نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق
اہم خبریں

نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

Unknown persons opened fire on a police mobile in Nushki, killing 4 officers بلوچستان کے ضلع نوشکی میں غریب آباد کے قریب پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کے نام ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر بتائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پرحملہ قابل مذمت ہے، منگچر میں چار مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پولیس اہلکاروں اور بےگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنےنہیں دیں گے، سخت کارروائی ...
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا
اہم خبریں

سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا

Bangladesh Army PSO meets Pakistan Navy Chief, emphasizes on joint exercises سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ Chief of the Pakistan Navy, Admiral Naveed Ashraf, was met by the Principal Staff Officer of the Armed Forces Division of B...
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں 2 مختلف کاروائیاں، 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں 2 مختلف کاروائیاں، 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

2 separate operations by security forces in North Waziristan, 9 Khawarij killed, ISPR پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینصدر مملکت آصف علی زرداری نے 2 مختلف کارروائیوں میں 9 دہشتگرد مارنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے ...
ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف
اہم خبریں

ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف

We have to be ready all the time to meet different challenges on a global scale: Air Chief ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔کراچی میں نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے، پاکستا ن نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضرو...
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی ملاقات
اہم خبریں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی ملاقات

Air Chief Marshal Zaheer Ahmad Babar Sidhu met with high-level defense delegation of Azerbaijan پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں آذربائیجان کے نائب وزیردفاع اگیل گربانوف اور آذربائیجان ایئرفورس کے کمانڈر نامگ اسلام زادے شامل تھے۔ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی حالیہ کامیابیوں اور آپریشنل صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا، ایئر چیف نے دونوں مسلح افواج خصوصاً فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران ایئر چیف نے تربیتی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پی اے ایف بیس پر آذری فضائی اور زمینی دستے کا جاری تربیتی پروگرام شیڈول کے مطابق ہے۔ایئر چیف نے کہا کہ 50 فیصد ز...
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک
اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک

9 terrorists killed during 2 different operations of security forces in KPK آئی ایس پی آر کے مطابق خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ According to ISPR, 9 terrorists were killed during two separate operations in Khairpakhtunkhwa.According to the Public Relations Department of the Pa...
Optimized by Optimole