نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہوجائے گا ,عمران خان
The future of the country will be destroyed by the new amendments, Imran Khan
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت اس لیے بنانا چاہ رہے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن فراڈ چھپانے کےلیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔
While talking informally to journalists in the court established in Rawalpindi's Adiala Jail, PTI founder said that they want to create a ...

