ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے
Multan Test: Pakistan scored 328 runs for the loss of 4 wickets
انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔کپتان شان مسعود نے اپنی 11ویں سنچری کے لیے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے، شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی۔عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی ...

