عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں
Imran Khan has become not only the leader of Pakistan but also the leader of the Islamic world.
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ،اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف مقدمہ کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی، احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کےمطابق چوہدری پرویز الہٰی حاضری کے لئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے،عیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، پرویز الہی کے شریک ملزم حیدر شفاعت کی غیر حاضری کے باعث فرد جرم عاید نہ ہو سکی،عدالت نے ملزم حیدر شفاقت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر سماعت کی،پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں اور مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئ...


