Sunday, January 11Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: operations

خان پور: کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ سگریٹ برآمد
اہم خبریں

خان پور: کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ سگریٹ برآمد

Khanpur: Illegal smuggled cigarettes worth crores of rupees recovered ایف بی آر نے ضلع بھر میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لئے۔کمشنر ایف بی آر اصغر نیازی کے مطابق کارروائیوں میں 3 سال سے برآمد کی گئی تمام سگریٹ شامل تھی، تمام غیر قانونی سگریٹ جلا کر تلف کر دی گئی جن کی مالیت 3 کروڑ روپے تھی۔کارروائی ایف بی آر آفیسر نجیب الرحمان اور سجاد احمد جوئیہ نے کی، سگریٹ جلانے کی کارروائی میں ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کاررروائیاں جاری ہیں۔ FBR seized illegal smuggled cigarettes worth crores of rupees in a district-wide operation.According to Commissioner FBR Asghar Niazi, all the cigarettes exported for 3 years were included in the operation, all the illegal cigarettes worth Rs 3 crore ...
ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

FIA raid on Afghan camps, 2 suspects involved in human trafficking arrested وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوہاٹ میں واقع مختلف افغان کیمپوں پر چھاپے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے بذریعہ سمندر شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ زون نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان لینڈ روٹ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت رحیم اللہ اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، کارروائی کوہاٹ میں واقع افغان ریفیوجی کیمپس میں کی گئی، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے ایران اور ترکی سے یونان بھجوانے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا...
پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام
اہم خبریں

پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام

The smuggling of 10 and a half kilos of hashish from Peshawar to Doha in the guise of molasses failed پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو گرام چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے دس کلو گرام سے زائد چرس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس حکام کے مطابق مسافر حسن ابراہیم دوحہ کی پرواز پر سفر کیلئے پشاور ایئر پورٹ پہنچا تھا۔مسافر اپنے سامان میں گُڑ سے بھرا پلاسٹک کا ایک ڈبہ بھی لے جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پلاسٹک کے ڈبے کو مشکوک قرار دیا جس کی تفصیلی تلاشی کے دوران گُڑ میں چھپائی گئی 10.60 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ The smuggling of 10 and a half kilograms of hashish from Peshawa...
17 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں پر کرپشن ثابت، 2 کو نوکری سے نکال دیا گیا
اہم خبریں

17 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں پر کرپشن ثابت، 2 کو نوکری سے نکال دیا گیا

17 FIA officers and officials were found to be corrupt, 2 were fired وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے امیگریشن کے 17 افسران و اہلکاروں پر کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہوگئی، افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق 2 افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی، 6 اےایس آئیز کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا اور سب انسپکٹر کی اےایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ بھی ضبط کر لیے، ملوث افسران و اہلکاروں کو ایڈمن برانچ ہیڈکواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 17 officers and officials of the Federal Inv...
اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر مسافروں سے آئس ہیروئن برآمد
اہم خبریں

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر مسافروں سے آئس ہیروئن برآمد

Ice heroin recovered from passengers at Islamabad and Peshawar airports ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف کے عملے نے مسافر شیر خان اور پشاور ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات مٹھائی میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ Airport Security Force (ASF) personnel seized 1.166 kg and 1.210 kg of ice heroin from passengers at ...
دہشت گردوں کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ
اہم خبریں

دہشت گردوں کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ

Terrorists attacked a mosque in Lakki Marwat district پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت میں ایک مسجد پر حملہ کیا جسے جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے آج نماز مغرب کے دوران حملہ کیا، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ بھی اسی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت اور اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر تھے، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، عارف اللہ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کئی بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں، نمازیوں پر حملہ کرنے کا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل خوارج کے حقیقی نظریے...
Optimized by Optimole