سکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں آپریشن، 27 دہشت گرد جہنم واصل
Operation of security forces in district Kutchhi, 27 terrorists were killed
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کچھی میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ تباہ کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
According to the Public Relations Department of Pakistan Army, security forces kille...



