Monday, March 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: oil tanker accident

ملتان: گیس سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی
مقامی خبریں

ملتان: گیس سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Multan: Gas tanker explodes, 6 killed, 30 injured ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے...
Optimized by Optimole