ملکہ ترنم نور جہاں کو بچھڑے 24 برس بیت گئے
24 years have passed since Queen Tarnam Noor Jahan gave birth
ملکۂ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہو گئے لیکن آج بھی وہ اپنی سریلی آواز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔بلھے شاہ کی نگری قصور میں آنکھ کھولنے والی اللّٰہ وسائی نے بڑے ہو کر نورجہاں کے نام سے شہرت پائی۔اداکاری ہو یا گلوکاری نورجہاں کا انداز شاندار، منفرد اور ہر دیکھنے والے کی پسند کا حصہ رہا۔نورجہاں نے سدا بہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیریئر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔ملکۂ ترنم نورجہاں نے اردو، پنجابی، فارسی، بنگالی، پشتو، سندھی اور ہندی میں گانے گائے اور ہر طرف دھوم مچا دی۔پاک بھارت جنگ کے دنوں میں انہوں نے اپنے نغموں سے عوام اور فوجی جوانوں کا خون گرمائے رکھا۔شہرۂ آفاق گلوکارہ نے تقریباً 40 فلموں میں...

