شہدائے کربلا کا چہلم آج، ملک بھر میں جلوس برآمد
Chehlam of martyrs of Karbala today, a procession was held across the country
ملک بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازے سے برآمد ہوگیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گا، جلوس میں عزادار ہزاروں کی تعداد میں شریک ہیں۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد وزیر خان پہنچا جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی، عزاداروں کے لیے جلوس کے تمام راستوں پر سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشریٰ پر ختم ہو گیا۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس امام باگارہ کرنل مقبول سے برآمد ہو گیا، یہ جلوس روایتی راستوں کمیٹی چوک، ...

