حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
Government's offer of talks to PTI
حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ کپتان نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان ...

