مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے: وزیر خزانہ
Inflation has come down to single digit: Finance Minister
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امسال 7 لاکھ 23 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں آئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ہے، ٹیکس وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ میں عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام منظور ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر ہیں، مہنگائی کم ہونے سے پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے، پالیسی ریٹ میں 4.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
Federal Finance Minister Muha...



