نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں: ڈاکٹر خالد مقبول
When should we get angry and leave the government: Dr. Khalid Maqbool
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں۔نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کراچی کو بائی پاس کیا، پاکستان کی ترقی بائی پاس ہوئی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی وہ کسی صوبے نہیں بنگلادیش چلے گئے، کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کراچی میں بھی نیشنل ٹیکسٹال یونیورسٹی کا کیمپس ہے، کپاس پاکستان کی اہم ترین پیداوار ہے، ایکسپورٹ کرتے ہیں، ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں لیکن ٹیکسٹال کو کپاس نہیں ملتی، پاکستان سے زیادہ بنگلادیشی گارمنٹ دیگر ممالک میں مل رہا ہے۔چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ 50 سال میں ہر طرح کی پابندی کے باوجود کراچی چل ...

