پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں اب بس کر دیں: محسن نقوی
I tell PTI people to stop now: Mohsin Naqvi
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہوگا، پہلی ترجیح بند سڑکوں کو کھولنا ہے، صبح تک موبائل فون سروس کھول دی جائے گی، اگلے دن اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ میٹرو بس سروس بھی کھول دی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ابھی تک فرار ہیں، کارکنان پہلے سنگجانی جانے پر رضامند تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزیدکہاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں مانا، پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ اب بس کردیں، افغان باشندوں کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتار مظاہرین کے بارے میں تفصیلات بھی شیئر کریں گے، میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi said in a pres...


