عامر کو آئرلینڈ ویزا جاری نہ ہوا
Aamir was not issued a visa to Ireland
محمد عامر کا قومی سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا گیا تھا، میزبان کرکٹ بورڈ کی سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی۔پی سی بی نے اپنی ناراضگی اور مایوسی سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے اور مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور انہیں اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامر کے آئر لینڈ کیخلاف سیریز میں شامل نہ ہونے سے ورلڈ کپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔
Mohammad Amir's visa was applied along with other members of the national squad, the host cricket board was responsible for timely issuance of visas to all the squad members.The PCB has offi...

