Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: ministry of foreign affairs

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ
اہم خبریں

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی مذمت:ترجمان دفتر خارجہ

Pakistan Condemns Israel's Growing Adventures in Middle East: Foreign Office Spokesman پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کی حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے، یہ حملے اور عالمی قوانین کی پامالیاں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی افواج سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، حملوں سے متاثرہ ...
ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، پاکستان
اہم خبریں

ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، پاکستان

، No program for talks with TTP, Pakistan ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی پر انٹیلی جینس معلومات بھی فراہم کی ہیں تاہم انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کر سکتے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ترجمان نے بلوچستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروا...
غزہ میں فلسطینیوں پر جاری ظلم ختم ہونا چاہیے : ترجمان دفتر خارجہ
اہم خبریں

غزہ میں فلسطینیوں پر جاری ظلم ختم ہونا چاہیے : ترجمان دفتر خارجہ

The ongoing oppression of Palestinians in Gaza must end: Spokesperson of the Foreign Office ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کئی مہینوں سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ غزہ میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان نے عالمی فورمز پر غزہ میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی، اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور عوام کو قحط میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کی رپورٹ کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے، انصاف دلانے کے لیے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مؤقف کی توثیق کو سراہتا ہے، اجلاس نے بھارت کو 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا، پاکستان کشمیری بہن بھائی...
Optimized by Optimole