مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
Mastung: Firing on Levies personnel assigned to secure polio team, 2 personnel martyred
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے یوسی موبی میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر اظ...



