مریم نواز کی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
Maryam Nawaz meets with Vice President of Turkey, agrees to promote economic partnership
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی، مریم نواز نے نائب ص...






