جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر سوالات اٹھا دیئے
Justice Mansoor Ali Shah raised questions on the amendment ordinance
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف آنے والے آرڈیننس پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے ججز کمیٹی کوخط لکھ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ فل کورٹ نے فیصلے کے ذریعے پارلیمنٹ کی مداخلت کے دروازے کو بند کیا ، فل کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا گیا کہ کسی ترمیم کے ذریعے اگر مستقل بھی آزاد عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے تو یہ آئین کے تحفظ کے لیے موجود یہ عدالت اس سے نمٹے گی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی تشکیل کا فیصلہ فل کورٹ کا تھا اس میں رد و بدل یا تو فل کورٹ بنچ یا فل کورٹ اجلاس کے ذریعے ممکن ہے ،جب تک کمیٹی کو اصل حال میں بحال نہیں کیا جاتا، شرکت نہیں کروں گا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہو...

